21 اکتوبر 2014 - 07:10
دہشتگردی کے خلاف عالمی جدوجہد پر تاکید

دنیائے کیتھولک کے رہنما نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جدوجہد کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسیس نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شام اور عراق میں دہشتگردوں کی سرگرمیوں کا دائرے وسیع ہوتا جارہا ہے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی کوشیشوں کی ضرورت ہے۔ پوپ فرانسیس نے اسی طرح شام اور عراق میں عیسائیوں کی صورت حال کو نہایت ہی تشویشناک قراردیا ہے۔ پوپ فرانسیس نے دہشتگرد گروہوں کی جانب سے انسانیت کے خلاف اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کی ہر قسم کی مالی و لاجسٹک امداد کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ بعض یورپی ممالک خاصطور سے امریکہ اور کچھ علاقائی ممالک نے ہی داعش کو پروان چڑھایا ہے اور آج یہی ممالک داعش کو عالمی خطرہ قرار دے رہے ہیں۔

.......

/169